شام میں الباب شہر کے نزدیک ایک گاؤں میں آج ایک کار بم پھٹنے سے کم از کم 41 افراد ہلاک ہوگئے اور 35 سے زیادہ زخمی ہوگئے۔برطانیہ میں واقع شامی رصدگاہ برائے انسانی حقوق سے وابستہ ایک کارکن نے
بتایا ہے کہ
اس دھماکہ کے بعدداعش کے خلاف لڑنے والے شامی فوجی اور باغی
گروپوں کے سامنے آگے بڑھنے کا مسئلہ پیدا ہوگیا ہے۔مشاہدین نے بتایا ہے کہ کل بھی الباب میں ایک بارودی سرنگ کی زد میں آکر ترک نواز باغی مارے گئے تھے۔